وارنٹ لے کر آئیں مجھے گرفتار کر لیں، عمران خان نے جیل جانے کی پیشکش کر دی

لاہور (پی این آئی) سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وارنٹ لے کر آئیں، میں خود ہی جیل جانے کو تیار ہوں۔۔۔۔ آج منگل کی صبح مقدمات میں پیشی کیلئے اسلام آباد روانگی سے قبل عمران خان نے گاڑی سے جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں کہا کہ اسلام آباد کے لیے نکل رہا ہوں جہاں عدالت میں میری پیشیاں ہیں۔۔۔۔عمران خان کا کہنا ہے کہ اس وقت قوم کی سب سے بڑی پارٹی کا سربراہ ہوں، 50 سال سے قوم مجھے جانتی ہے،

مجھے کوئی جھوٹ بولنے کی ضرورت نہیں ہے۔۔۔۔۔ عمران خان کا ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ یہ میری فوج اور میرا پاکستان ہے، کسی کے پاس وارنٹ ہے تو وہ سیدھا میرے پاس وارنٹ لے کر آئے، میرے وکیل ہوں گے، میں خود ہی جیل جانے کو تیار ہوں۔۔۔۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ مہربانی کریں کوئی ڈرامہ نہ کریں، وارنٹ لے کر آئیں، مجھ پر کوئی کیس نہیں، میں ذہنی طور پر گرفتاری کے لیے تیار ہوں۔۔۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ اگر مجھے جیل بھیجنا ہے تو جانے کو تیار ہوں، ہو سکتا ہے کہ قوم اتنی زیادہ سڑکوں پر نہ نکلے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close