پنجاب میں بڑی تبدیلی آنے کا دعویٰ کر دیا گیا، ہلچل مچ گئی

لاہور (پی این آئی) چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ ایوان فیلڈ آج کل سپریم کورٹ کیخلاف سازشوں کا گڑھ بن چکا ہے۔محسن نقوی کا آٹا اسکینڈل کی تحقیقات کرانے کا اعلان مضحکہ خیز ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الٰہی سے اسپیکر خیبر پختو نخوا مشتاق غنی نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

مشتاق غنی نے سابق وزیراعلٰی پنجاب کے گھر پر چھاپے کی مذمت اور اس اقدام کو آئین کے خلاف قرار دیا۔ اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ آئین پر عملدرآمد نہ ہوا تو ہر طرف انارکی پھیل جائے گی،ملک کی 70 فیصد آبادی کو منتخب نمائندوں سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ حالات ایسے ہیں کہ اب شہباز شریف حکومت اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے،ایوان فیلڈ آج کل سپریم کورٹ کیخلاف سازشوں کا گڑھ بن چکا ہے،لندن میں سپریم کورٹ کیخلاف تیار سازش بھی ناکام ہو گی۔انہوں نے کہا چیف جسٹس نے واضح کر دیا کہ آئین سے انحراف کی کوئی گنجائش نہیں،چیف جسٹس آئین کی حفاظت کیلئے کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔حکومت کے پاس الیکشن کرانے کا کوئی راستہ نہیں۔ سابق وزیراعلٰی پنجاب نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ حالات بتا رہے ہیں پنجاب میں بہت جلد تبدیلی آنے والی ہے،محسن نقوی کا آٹا اسکینڈل کی تحقیقات کرانے کا اعلان مضحکہ خیز ہے۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ عدالتی اصلاحات ایکٹ پر متعلق پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ نہیں دیا جائے گا،جبکہ اٹارنی جنرل عدالت میں کہہ رہے ہیں ریکارڈ مل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا خیال ہے سپریم کورٹ بند کر دیں گے،سپریم کورٹ کو بند کرنے سے حکومت نہیں چل سکتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں