6.5 شدت کےزلزلے کے بعد خوفناک آفٹر شاکس، عمارتیں لرز اٹھیں

ٹوکیو (پی این آئی) جاپان میں شدید زلزلے کے بعد آفٹر شاکس نے سب کچھ ہلا کر رکھ دیا جس کے نتیجے میں درجنوں مکانات کو نقصان پہنچا ،ایک شخص ہلاک ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعے کو جاپان میں 6.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔

 

 

 

 

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز جاپان کا علاقہ اشیکاوا تھا جس کی گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی تاہم زلزلے اور ا?فٹرشاکس کے نتیجے میں گھروں سمیت انفرااسٹرکچر کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ہفتہ کی صبح تک تقریباً 55 آفٹر شاکس آئے، جن میں سے کچھ شدید تھے، اس کے علاوہ علاقہ مکینوں کو شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے بھی خبردار کیا گیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق زلزلے اور آفٹر شاکس کے نتیجے میں 1 شخص ہلاک جبکہ 23 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

close