یہ لوگ مجھے راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں، عمران خان کا ملک بھر میں جلسوں کا اعلان

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اگلے ہفتےسے 14 مئی تک ملک بھر میں جلسے کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ لاہور ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر 14 مئی کو انتخابات نہ ہوئے تو تحریک انصاف سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں گے۔

 

 

 

ملک کے آئین کا ہر صورت میں دفاع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر دو مرتبہ قاتلانہ حملہ ہوا ہے لیکن کسی کو کوئی پرواہ نہیں ہے، یہ لوگ مجھے راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں۔ عمران خان کی کال پر چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کے لیے لاہور کے علاوہ اسلام آباد ، راولپنڈی ، پشاور، کوئٹہ، صوابی اور مردان میں بھی ریلیاں نکالی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close