بادشاہ چارلس سوئم کو تاج پہنا دیا گیا، برطانوی بادشاہت اور تاج پوشی کا آغاز کب ہوا؟ تفصیلات آگئیں

برطانیہ (پی این آئی) بادشاہ چارلس سوئم کو تاج پہنا دیا گیا۔ بادشاہ چارلس نے اپنے دادا جارج ششم کا ریگالیہ پہن لیا ۔بادشاہ چارلس کی تقریبِ تاجپوشی شاہی چرچ منسٹر ایبے میں جاری ہے۔

 

 

 

دولت مشترکہ کے رکن ممالک سمیت دنیا بھر سے عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کی، بادشاہ چارلس کو 360 سالہ قدیم تاج پہنچا دیا گیا۔ملکہ الزبیتھ کے انتقال کے بعد ستمبر میں چارلس برطانیہ کے بادشاہ بنے تھے،انگلستان میں بادشاہت اور تاج پوشی کا آغاز ایک ہزار قبل 1066 میں ہوا تھا ۔گذشتہ 70 سال میں ہونے والی یہ پہلی تاج پوشی ہے۔شاہی تقریب دیکھنے کے لیے لاکھوں لوگوں کی لندن آمد ہوئی۔کنگ چارلس اور ان کی اہلیہ کامیلا، جنہیں ملکہ کا تاج پہنایا جائے گا، بالکونی سے ایک رسمی فلائی پاسٹ دیکھنے سے پہلے بہت بڑے ہجوم سے گزرتے ہوئے شاذ و نادر ہی استعمال ہونے والے گھوڑوں کی گولڈ اسٹیٹ بگھی میں بکنگھم پیلس واپس جائیں گے۔تاج پوشی کی یہ رسم 1937 کے بعد سے کسی بادشاہ کی پہلی اور ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والی دوسری جبکہ پہلی رنگین اور آن لائن نشر ہونے والی تقریب ہو گی۔اس رسم کا مقصد بادشاہ چارلس کی تخت نشینی کی مذہبی تصدیق ہے۔ چوہتر سالہ چارلس گزشتہ سال ستمبر میں سات دہائیوں تک ملکہ رہنے والی اپنی والدہ الزبتھ دوم کی موت کے بعد ان کے وارث کے طور پر بادشاہ بنے تھے۔اس تقریب میں ایک متنوع برطانوی معاشرے کی عکاسی کے لیے تیئیس سو عام افراد کو سربراہان مملکت اور عالمی شاہی خاندان کے ساتھ بیٹھنے کی دعوت دی گئی ہے۔ اس تقریب میں چارلس سوم کے پسندیدہ موضوعات یعنی حیاتیاتی تنوع اور وسائل کے دیرپا استعمال کی عکاسی بھی کی گئی ہے۔

 

 

اس مقصد کے لیے تقریب کا ہال اسکاٹ لینڈ کے شمال مغربی علاقے آئل آف اسکائی سے لے کر انگلینڈ کے جنوب مغربی ساحل کے سرے پر واقع کارن وال تک کے موسمی پھولوں اور پودوں سے بھرا گیا ہے۔برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سناک نے تاج پوشی کو ”ہماری تاریخ، ثقافت اور روایات کا قابل فخر اظہار‘‘ اور ”غیر معمولی قومی فخر کا لمحہ‘‘ قرار دیا۔ تاج پوشی کی تقریبات تین روز تک جاری رہیں گی ، جن میں اتوار کی شام لندن کے مغرب میں ونڈسر کاسل میں ایک کنسرٹ بھی شامل ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close