بلاول بھٹو نے کشمیر پرٹھوس مؤقف اختیار کر کے بھارت کو باور کرایا کہ کشمیر پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا، آزاد کشمیر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر کا شنگھائی کانفرنس میں بلاول بھٹو کے دلیرانہ مؤقف پر خراج تحسین

مظفر آباد (پی این آئی) آزاد کشمیر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرچوہدری لطیف اکبر نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ بھارت کو کامیاب اور دور رس نتائج کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شنگھای تنظیم کے اجلاس میں کشمیریوں کی بھرپور نمائندگی کی۔ ۔۔شنگھائی کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ “جب تک انڈیا 5 اگست 2019 کے اپنے ایکشن پر نظر ثانی نہیں کرے گا، معنی خیز دو طرفہ بات چیت مشکل ہے۔۔۔انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بیان کا کشمیری عوام خیر مقدم کرتے ہیں۔ ۔۔

چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے کشمیر کے متعلق ٹھوس اور واضح موقف سے دنیا کے ساتھ ساتھ بھارت کو باور کرایا کہ کشمیر پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔ ۔۔ انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کشمیر کے حل کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا جو حوصلہ افزا ہے۔ 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات پر پاکستان کے واضح موقف نے کشمیر سے متعلق افواہوں اور پروپیگنڈے کا رد کردیا جو کشمیری عوام کے لیے حوصلہ افزا مقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے بھی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے کشمیر پر جراتمندانہ موقف کو قابل ستائش قرار دیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر مقبوضہ جموں کشمیر، ازادکشمیر اور اورسیز کشمیریوں اور پاکستان کے عوام میں وزیر خارجہ کے دوٹوک اور واضح موقف سے خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں