سال کا پہلا نایاب چاند گرہن، آج رات پاکستان میں کتنے بجے نظر آئے گا؟ زبردست خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) ماہرین فلکیات نے انکشاف کیا ہے کہ آج رات سال 2023 کا پہلا اور نایاب چاند گرہن کا نظارہ پاکستان سمیت جنوب اور مشرقی یورپ، ایشیا کے بیشتر حصوں میں بھی نظر آئے گا۔۔۔۔ اس جبحوالے سے محکمہ موسمیات کے ماہرین نے بتایا ہے کہ چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 14 منٹ پر شروع ہوگا، جو 10 بج کر 22 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا اور چاند گرہن کا اختتام 6 مئی کو 12 بج کر 32 منٹ پر ہوگا۔۔۔۔۔

موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ چاند گرہن جنوب اور مشرقی یورپ، ایشیا کے بیشتر حصوں کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا، افریقا، پیسفک، اٹلانٹک، انڈین اوشن اور انٹارکٹکا میں بھی نظرآئے گا۔۔۔۔ پاکستان کے کے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جاوید اقبال آج رات نظر آنے والا چاند گرہن پینمبرل ہے، یعنی اس دوران چاند کی چمک ماند پڑ جاتی ہے۔۔۔۔۔ انہوں نے بتایا کہ پینمبرل چاند گرہن کے دوران چاند معمول سے 10 فیصد کم روشن ہوتا ہے اور اس کا عام طور پر مشاہدہ مشکل ہوتا ہے لیکن بہرحال یہ ایک دلچسپ چیز ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں