آزاد کشمیر، پی ٹی آئی آزاد کشمیر کو متحد کرنے کیلئے پارٹی صدر سردار عبدالقیوم کو فری ہینڈ دے دیا گیا

مظفرآباد (آئی اےا عوان) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چار دھڑوں میں تقسیم پی ٹی آئی آزادکشمیر کو نئے سرے متحد کرنے کیلئے پارٹی صدر سردارعبدالقیوم کو فری ہینڈ دے دیا ۔ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدراور سابق وزیر آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی اہم مشن لیکر مظفرآباد پہنچ گئے ۔

پی ٹی آزاد کے کارکنوں کی جانب سردار عبدالقیوم نیازی کا پرتپاک استقبال کیا گیاڈھول کی تھاپ پر کارکنوں کے رقص نے سماں باندھ دیا سابق وزیراعظم خواجہ فاروق احمد بھی سردار عبدالقیوم نیازی کے استقبال کیلئے مظفرآباد کے داخلی دروازے پر پہنچ گئے

پی ٹی آئی کے نئے صدر سردارعبدالقیوم نیازی نے پی ٹی آئی کے باغی اراکین اسمبلی کیلئے عام معافی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مہلت دیتاہوں جو بھی ممبر اسمبلی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شریک ہوگا وہ. پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا حصہ ہو جوبھی چیئرمین عمران خان کی قیادت پر اعتماد کرے گا اس کیلئے پی ٹی آئی کے دروازے کھلے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ میں عمران خان کا ساتھ دینے والے کارکنان کو سلام پیش کرتا ہوں میں عمران خان کے نظریہ کا حامی ہوں،اقتدار کیلئے وفاداری تبدیل نہیں کر سکتا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close