ڈومیسائل بنوانا ہوا انتہائی آسان، بڑی سہولت متعارف کروا دی گئی

لاہور (پی این آئی) پنجاب آئی ٹی بورڈ کی حکومتِ پنجاب کیلئے وضع کردہ ڈومیسائل مینجمنٹ سسٹم ایپ کے ذریعے جنوری 2022 سے اب تک پنجاب بھر میں 91 ہزار سے زائد ڈومیسائل کا اجراء کیا جا چکا ہے۔شہریوں کی سہولت کیلئے بذریعہ ای پے پنجاب ڈومیسائل فیس کی ادائیگی کی سہولت بھی دی گئی ہے جس کی مد میں اب تک حکومت کو 20 لاکھ روپے سے زائد ریونیو وصول ہوا ہے۔

ایپ کی بدولت شہریوں کو لمبی قطاروں اور متعلقہ تحصیل/ضلعی دفاتر کے اضافی چکر لگانے سے نجات ملی ہے اور وہ گھر بیٹھے سمارٹ فون سے ڈومیسائل کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close