19 ملکوں میں پاکستان کے سفیروں کا رد و بدل، کون کہاں سے کہاں گیا؟

کوالالمپور(آئی این پی) ملائشیا میں 2019 سے 2023 تک شاندار طریقہ سے سفارتی ذمہ داریاں نبھانے کے بعد آمنہ بلوچ کو بیلجیم کی سفارتی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ آمنہ بلوچ اور انکی ٹیم نے نا صرف کووڈ19 کے مشکل ترین وقت میں پاکستانی کمیونٹی کی شاندار خدمت کی ، بلکہ دیگر تمام سفارتی سہولیات کی بہتر رسائی کئلیے بھی انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ملائشیا میں نئے تعینات ہونے والے پاکستانی ہائی کمشنر سید احسن رضا 1993 سے پاکستان کی فارن سروسز کے رکن ہیں ،جو کہ اس سے قبل گلاسگو میں پاکستان کے قونصل جنرل کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔نیز انہوں نے متحدہ عرب امارات میں (2010 سے 2014) تک پاکستانی سفارت خانہ کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے (2005 سے 2006) تک افغانستان میں پاکستانی سفارت خانہ میں بطور فرسٹ سیکرٹری اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔ سید احسن رضا پاکستان کی وزارت خارجہ کے اندر متعدد دیگر عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔جس بنا پر انٹرنیشنل تعلقات کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں