آزادی صحافت کا عالمی دن، آزاد صحافت، صحافیوں کے تحفظ اور معلومات تک رسائی کی حمایت کا اعادہ، ملک کی ترقی، معاشی ترقی کے لیے پریس فریڈم ناگزیر ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر

اسلام آباد (پی آئی ڈی ) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر آزاد صحافت، صحافیوں کے تحفظ اور معلومات تک رسائی کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔پریس فریڈم ڈے کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں وزیراعظم آزادکشمیر نے کہ ملک کی ترقی، جمہوریت کی بقا اور معاشی ترقی کے لیے پریس فریڈم ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم آج کے دن سچ بولنے والوں کے حوصلے کی ستائش کرتے ہیں جنہوں نے خوف زدہ ہونے سے انکار کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ معاشروں کے اندر آزاد میڈیا کے کردار کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں۔یومِ آزادی صحافت کے حوالے سے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے آزادی صحافت کے لئے جدوجہد کرنے والے صحافیوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ،انہوں نے صحافت کے درخشندہ ستاروں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک آزاد اور غیر جانبدار پریس اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ عوام کو معلومات تک رسائی حاصل ہے اور یہ علم ہی طاقت ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں