اسلام آباد(پی این آئی)چینی وزیر خارجہ چن گانگ عہدہ سنبھالنے کے بعد 5 مئی کو پاکستان کا پہلا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق چینی وزیر خارجہ بھارتی شہر گوا میں ایس سی او کانفرنس کے فوراً بعد اسلام آباد پہنچیں گے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چینی وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔پاکستان اور چین کے درمیان 6 مئی کو اسٹریٹجک مذاکرات ہوں گے، ذرائع کے مطابق پاکستان اورچین کا 6 تاریخ کو اسلام آباد میں افغانستان کے ساتھ سہ فریقی مذاکرات کا بھی امکان ہے۔افغان عبوری وزیر خارجہ کی 6
مئی کو اسلام آباد آمد کا امکان ہے. پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے موجودہ میکنزم کا سہ فریقی اجلاس اسلام آباد میں ہوگا۔وزرائے خارجہ میکنزم کا آخری اجلاس ستمبر 2019 میں اسلام آباد میں ہوا تھا، ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ نے افغان وفد کو اسلام آباد جانے کی اجازت دے دی ہے۔واضح رہے کہ افغان عبوری وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی سفری پابندی کے تحت ہیں اور انہیں کسی بھی ملک کے سفر کیلئے استثنیٰ کے تحت اقوام متحدہ سے اجازت درکار ہوتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں