سیاست میں بڑی ہلچل، ن لیگ نے اہم سیاسی وکٹیں گرادیں

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن نے ق لیگ کی دو اہم وکٹیں گرا دی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ق لیگ کے سینئر رہنماوں نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق ارکان اسمبلی شعیب شاہ نواز اور سابق ایم این اے لیاقت عباس بھٹی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔ شعیب شاہ نوازاورسابق ایم این اے لیاقت بھٹی نے مسلم لیگ ن کے رہنما اورسابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازملاقات کی ۔ملاقات میں دونوں ارکان نےوزیراعظم سمیت نوازشریف کی قیادت پراعتمادکااظہارکرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ اب بھی عوام کی طاقت اوراللہ کی مددسےملک کوترقی کی راہ پرگامزن کریں گے۔

اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازنے دونوں ارکان کومسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے بھی ملک کو بھنور سے نکالا تھا،ملک کو دلدل سے صرف مسلم لیگ ن ہی نکال سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close