شہری رم جم کیلئے تیار ہوجائیں؟ آج کہاں کہاں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے منگل کے روز ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں موجود بارشیں برسانے والا سسٹم مزید طاقتور ہوگیا ہے۔

جس کی وجہ سے مختلف شہروں میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز بالائی خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر ،شمالی پنجاب اور کراچی میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔یاد رہے کہ پیر کوخیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر ،شمالی پنجاب اور کراچی میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں