انتہائی افسوسناک ٹریفک حادثہ، 6 سگے بھائی جاں بحق

ریاض(پی این آئی)سعودی عرب میں طائف اور الباحہ گورنریوں کوملانے والی شاہراہ عام پر ہونے والے المناک ٹریک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے تمام حقیقی بھائی ہیں۔حادثہ دو گاڑیوں کے ٹکرانے سے ہوا۔میڈیارپورٹس کے مطابق حادثے میں والدین اور دیگر 3 بہن بھائیوں کو تشویشناک حالت میں انتہائی نگہداشت میں منتقل کر دیا گیا۔حادثہ طائف گورنری اور الباحہ علاقے کو ملانے والی سڑک پر پیش آیا ۔

دوسری گاڑی کا ڈرائیور جس کی عمر ساٹھ سال کے لگ بھگ ہے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ حادثے میں ایک چار سالہ بچی معجزانہ طورپر مکمل طورپر محفوظ رہی۔ محمد سالم الغامدی نے بتایا کہ میرے اہل خانہ کی مدینہ سے الباحہ واپسی کے دوران اور الباحہ اور طائف کو ملانے والی سڑک پر پہنچنے پر ایک دردناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں اس کے 6 بھائی فوت ہوگئے۔

فوت ہونے والے بھائیوں میں سب سے بڑے کی عمر سترہ سال اور سب سے چھوٹے کی اڑہائی سال بتائی جاتی ہے۔ ان کی شناخت ریم، سالم، محمد ، سعود یحیی اور حمدان کیناموں سے کی گئی ہے۔ ۔الغامدی نے بتایا کہ ان کے والد، والدہ، دو بیٹیاں ریناد اور منیرہ اور ایک بیٹے سلطان کو طائف کے شاہ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال، کنگ عبدالعزیز سپیشلسٹ ہسپتال اور طائف کے پرنس سلطان ہسپتال میں انتہائی نگہداشت میں منتقل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کے والد کو فوری طبی امداد دینے کے بعد انتہائی نگہداشت سے فارغ کر دیا گیا۔ فوت ہونے والے خاندان کے 6 افراد نے گذشتہ روز عصر کے بعد طائف میں سپرد خاک کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں