انٹر بینک میں ڈالر پھر مہنگا ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی)دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ سامنے آیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 16پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 283.84سے بڑ ھ کر 284روپے ہو گئی ہے خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے 26 سے 28 اپریل (بدھ تا جمعہ) کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 47 پیسے سے بڑھ کر 283 روپے 84 پیسے پر بند ہوا۔جبکہ ایک ہفتہ کے دوران دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے سستا ہو کر 290 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب ڈالر کے حوالے سے یہ پیش گوئی بھی سامنے آئی ہے کہ 2024 سے 2027 کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مزید کمزور ہو جائے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں