اسلام آباد (پی این آئی)بھارتی لیگ (انڈین پریمیئر لیگ )میں افغان فاسٹ بائولر نوین الحق اور سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر کی ویرات کوہلی کیساتھ شدید تلخی کلامی ہو گئی ہے جبکہ ساتھی کھلاڑیوں نے بیچ میں مداخلت کرکے بچ بچائو کروایا ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوین الحق اور ویرات کوہلی کے مابین پیچ پر بحث چھڑ جاتی ہے جبکہ اس موقع پر کھلاڑیوں نے معاملے کو رفع دفع کروایا جبکہ اس دوران کھلاڑی ایک دوسرے کو اشارہ کرتے ہوئے بھی نظر آئے ۔ ب
ھارت میں جاری آئی پی ایل میں لکھنئو سپر جائنٹس کے منٹور گوتم گمبھیر ، افغانستان کے نوین الحق اور رائل چیلنجرز بنگلورو کے کھلاڑی ویرات کوہلی میں شدید لفظی گولہ باری ہوئی۔اس دوران سپر جائنٹس کے منٹور گوتم گھمبیر نے اپنے کھلاڑی کو پکڑ پیچھے لے آئے اور ویرات کوہلی سے بات کرنے سے بھی روک دیا ۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جبکہ صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ خیال رہے کہ گجرات ٹاٹنز12 پوائٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ دوسرے 10پوائنٹس کیساتھ راجستھان رائل دوسرے اور لکھنو سپر جائنٹس 10پوئنٹس اور رنز ریٹ کی وجہ سے تیسرے نمبر پر ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں