عمران خان چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ سے پہلے الیکشن کیوں چاہتے ہیں؟ خواجہ آصف کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ سے پہلے الیکشن چاہتے ہیں تاکہ سہولت کاری ہوسکے۔خواجہ آصف کاکہنا تھا کہ عمران خان سہولت کاروں کے بغیر الیکشن لڑنا تو دور کی بات ہے سیاست بھی نہیں کرسکتے۔

2018 کے الیکشن میں بھی عمران خان نے سہولت کاروں کی مدد سے حکومت بنائی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ سیاست دان آپس میں مذاکرات کا کھیل کھیلتے رہتے ہیں، عمران خان سے مذاکرات وقت کا ضیاع ہے، ان مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا، ہمیں مذاکرات کا کہنے والے آپس میں اختلاف کا شکار ہیں، یہ لوگ پہلے اپنے معاملات تو درست کرلیں۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو گزشتہ کئی دہائیوں سے جانتا ہوں ، ثاقب نثار کو نواز شریف سے ذاتی نوعیت کے مسائل ہیں جن کی تفصیلات میڈیا کے سامنے بیان نہیں کی جاسکتیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close