نواز شریف کو سزا دینے کیلئے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کتنے پیسے لیے؟ رانا ثنا اللہ کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس کے بیٹے کی آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں وہ ایک کروڑ 20 لاکھ روپے مانگ رہے ہیں، ثاقب نثار نے نواز شریف کی سزا کے لیے پتا نہیں کتنے پیسے لیے ہوں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ کے بعد جو معاملات سامنے آرہے ہیں وہ حیران کن ہیں ، سابق چیف جسٹس دوران ملازمت کیا کیا کرتے رہے ہوں گے ؟انہوں نے کہا کہ 2018 تک ملک ترقی کر رہا تھا لیکن پھر ثاقب نثار نے عمران خان کے ساتھ مل کر ملک کے خلاف سازش کی جس کی وجہ سے ملک زبوں حالی کا شکار ہوگیا، نواز شریف کے دور میں دہشتگردی کا خاتمہ ہوگیا تھا لیکن پھر عمران خان کی حکومت آئی اور انہوں نے دہشتگردوں کو خیبرپختونخوا میں آباد کرنا شروع کیا جس کی وجہ سے آج ایک مرتبہ پھر دہشتگرد اپنی کارروائیاں کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان ملک میں انتخاب نہیں فساد چاہتے ہیں تاکہ ان کا ملک ڈبونے کا مقصد پورا ہوسکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close