محکمہ موسمیات نے کن کن شہروں میں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی؟

کراچی (پی این آئی) کراچی میں آئندہ24 گھنٹوں میں وقفے وقفےسےگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ حیدرآباد، سکھر، بدین، ٹھٹھہ سمیت سندھ کے بعض مقامات پر بھی آج بارش متوقع ہے۔

 

 

 

 

دوسری جانب مری، گلیات، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پشاور،سوات، چترال، کوہستان سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر قائد میں دن میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانےدرجےکی بارش متوقع ہے، کراچی میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت31 سے33ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا کم سےکم درجہ حرارت 21.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ہے، ہوا میں نمی کا موجودہ تناسب 57فیصد ہے، جب کہ شمال مغرب سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم گزشتہ رات شہر کے مختلف حصوں میں بادل برسے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں