آڈیو لیک میں آواز بیٹے کی ہے یا نہیں؟ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) سابق چیف جسٹس ثاقب نثارنے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ جو آڈیو لیک ہوئی اس میں آواز ان کے بیٹے کی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے تصدیق کی ہے کہ جوآڈیولیک ہوئی ہے اس میں آواز میرےبیٹے کی ہے۔ مبینہ آڈیو میں تحریک انصاف کی ٹکٹوں کی فروخت سے متعلق گفتگو کی گئی۔مبینہ آڈیو میں ابو زر چدھڑ کہتے ہیں کہ آپ کی کوششیں رنگ لے آئی ہیں جس پر نجم ثاقب نے کہا کہ مجھے اطلاع مل گئی ہے،اب بتائیں کیا کرنا ہے؟ ابو زر چدھڑ نے کہا کہ ابھی ٹکٹ چھپوا رہے ہیں ناں،یہ چھاپ دے اس میں دیر نہ کریں وقت بہت تھوڑا ہے۔ نجم ثاقب نے جواب دیا کہ بس بابا سے ملاقات کیلئے آ جانا،بس اور کچھ نہیں۔ ابو زر چدھڑ نے کہا کہ ہاں ظاہر ہے کیسی بات کر رہے ہو۔نجم ثاقب کا کہنا تھا کہ وہ گیارہ بجے تک دفتر آ جائیں گے،ان سے گلے ملنے آ جانا،انہوں نے بہت محنت کی ہے۔

ابو زر چدھڑ نے کہا کہ اچھا میں سوچ رہا تھا کہ پہلے انکل کے پاس آؤں یا شام کو ٹکٹ جمع کروا کر آؤں جس پر نجم ثاقب نے جواب دیا کہ وہ مرضی ہے تمہاری لیکن آج کے دن میں بابا سے ملاقات ضرور کر لینا۔ یاد رہے کہ ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی ایک اور مبینہ آڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں نجم ثاقب میاں عزیز کو کہتے ہیں واٹس ایپ دیکھو،میاں عزیز نے جواب دیا کہ یہ ابو زر نے بھیجی ہے تمہیں۔نجم ثاقب نے کہا کہ میں بھی وکیل ہوں۔ میاں عزیر نے کہا کہ یہ ابو زر نے بھیجی ہے،تمہیں ڈائریکٹ آئی ہے؟ جس پر نجم ثاقب نے جواب دیا کہ مجھے ڈائریکٹ بھی آ سکتی ہے،ضروری تو نہیں ہر چیز ابو زر ہی بھیجے۔ میاں عزیر نے کہا کہ اچھا۔ نجم ثاقب نے پوچھا کہ کام کس نے کروایا ہے،کسی اور نے تو نہیں کروایا؟ جس پر میاں عزیر نے جواب دیا بس گڈ ہو گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں