کانپور(پی این آئی)بھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس نے عیدا لفطر کی نماز مساجد کے باہر ادا کرنے پر کم ازکم 17سو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 22اپریل کو مساجد نمازیوں سے بھر جانے کیوجہ سے سینکڑوں مسلمانوں کو کھلے مقامات پر نماز عید ادا کرنا پڑی۔ پولیس نے کہا ہے کہ وہ سی سی ٹی فوٹیجز کے ذریعے ان لوگوںکی شناخت کر رہی ہے جنہوںنے مساجد کے باہر نماز ادا کی اور مزید لوگوں کیخلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ اتر پردیش میں ہندو توا بی جے پی کی حکومت ہے اور یاست کے وزیر اعلیٰ یوگی ناتھ آدتیہ مسلمان دشمنی میں پیش پیش ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں