انا للّٰہ وانا الیہ راجعون مشہور قاری نماز کی امامت کے دوران انتقال کر گئے

واشنگٹن (پی این آئی) امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر کے مشہور قاری شیخ عبداللّٰہ کامل امریکا میں 37 سال کی عمر میں اس وقت انتقال کر گئے جب وہ مسجد میں نماز کی امامت کرا رہے تھے ۔۔۔ تفصیلات کے مطابق مرحوم قاری شیخ عبداللہ کامل کے قریبی افراد نے بتایا کہ وہ بدھ کو امریکا کی ریاست نیو جرسی کی التوحید مسجد میں امامت کر رہے تھے کہ اس دوران ان کا انتقال ہوگیا۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قاری شیخ عبداللّٰہ کامل نے کم عمر میں ہی قرآن حفظ کرلیا تھا اور وہ بہت ہی خوبصورت آواز میں تلاوت کرنے کی وجہ سے مشہور تھے۔

مرحوم قاری شیخ عبداللّٰہ کامل نابینا بھی تھے۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کی اچانک موت پر ان کے مداح افسوس کا اظہار اور بلند درجات کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close