اصولی طور پر طے ہے کہ آئین کے اندر رہ کر معاملات کو طے کرنا ہے، اسحاق ڈار کی میڈیا کو بریفنگ

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اصولی طور پر طے ہے کہ ہم نے آئین کے اندر رہ کر معاملات کو طے کرنا ہے،(آج) جمعہ کو دوسری نشست ہونی ہے ، اپنی لیڈر شپ سے مشاورت کر کے کمیٹی ٹی او آرز طے کرے گی۔جمعرات کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اصولی طور پر طے ہے کہ ہم نے آئین کے اندر رہ کر معاملات کو طے کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ (آج) جمعہ کو 3بجے دوسری نشست ہونی ہے اور اپنی لیڈر شپ سے مشاورت کر کے کمیٹی اپنے ٹی او آرز طے کرے گی۔ اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دونوں اطراف سے بات چیت ہو چکی ہے ،اتفاق کیا گیا کہ آئندہ کی نشستیں بھی جاری رکھی جائیں، (آج) کمیٹی مذاکرات کے حوالے سے تفصیلی طور پر غور و فکر کرے گی، پی ٹی آئی اپنے مطالبات سامنے رکھے گی اس کے بعد ہم اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے اور کمیٹی کیلئے آئندہ کا لائحہ عمل تیار کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں