اسلام آباد(پی این آئی)ملکی زرمبادلہ کے ذخائر دسمبر 2022 کے بعد دوبارہ 10 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 20 اپریل کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 5 کروڑ 94 لاکھ ڈالر اضافے سے 10 ارب 2 کروڑ 43 لاکھ ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 20 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں 3 کروڑ 3 لاکھ ڈالر بڑھ کر 4 ارب 46 لاکھ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2کروڑ 91 لاکھ ڈالربڑھ کر 5 ارب 56 کروڑ ڈالر رہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں