پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے مسجد نبوی ﷺ میں وائرل ہونیوالے بزرگ کو بڑی پیشکش کردی

لاہور (پی این آئی) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کا مالک جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا پر وائرل پاکستانی بزرگ کو حج کی پیشکش کر دی۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہا کہ اگر بزرگ شخص میری حج کی پیشکش کو قبول کر لیں تو بہت خوشی ہو گی۔۔مسجد نبوی ﷺ میں موجود بزرگ شخص کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ان کی سادگی اور حلیے کو بہت پسند کیا گیا۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مشیر نے بھی اس بزرگ کو تلاش کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا۔انہوں نے اس حوالے سے لکھا کہ ان کے بارے میں میری کوئی رہنمائی کون کرے گا ؟۔عرب میڈیا کے مطابق بزرگ شہری کا نام عبدالقادر بخش ہے اور وہ بلوچستان کے رہائشی ہیں۔بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بزرگ نے کہا کہ عمرہ کرنے کے بعد ان کی تمام پریشانیاں دور ہو گئیں۔انہوں نے عرب میڈیا کو بتایا کہ ان کے 5 بچے ہیں اور مزدوری کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق عبدالقادر انڈے اور لکڑیاں بیچتے ہیں ، ہمارے پاس گھر بھی نہیں ہے۔عبدالقادر کے پاس فون بھی نہیں ہے اور انہوں نے مسجد نبوی ﷺ میں وائرل ہونے والے ویڈیو بھی اسی وقت دیکھی۔عبدالقادر نے عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 15 سال سے مدینہ جانے کی کوشش کر رہا تھا لیکن میرے پاس پیسے نہیں تھے۔

پھر میں نے اللہ سے دعا کی کہ مجھ سے راضی ہو اور مجھے اپنے گھر بلا لے۔عبدالقادر بخش نے بتایا کہ میں بکریاں چراتا ہوں اور اسی طرح میں نے عمرے کے لیے پیسے جمع کیے۔عید الاضحیٰ پر تمام بکریاں بیچ دیں اور ان سے جمع ہونے والے پیسوں سے ویزا کی درخواست دی۔عبدالقادر کی خواہش ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں حج کی سعادت بھی نصیب فرمائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں