سینئر پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک شدید غم سے نڈھال

لاہور(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک کی اہلیہ کی نماز جنازہ 27 اپریل کو ادا کی جائے گی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق پرویز خٹک کے 2 بچے ملک سے باہر ہیں، نماز جنازہ ان کی واپسی پر ادا کی جائیگی،پرویز خٹک کے بیرون ملک رشتہ دار کل پاکستان پہنچیں گے ،پرویز خٹک آج لاہور اپنی رہائشگاہ موجود ہوں گے ،پرویز خٹک کی اہلیہ کی میت مردہ خانے منتقل کر دی گئی ۔خاندانی ذرائع کاکہناہے کہ پرویز خٹک کی اہلیہ کچھ عرصہ سے شدید علیل تھیں ،پرویز خٹک کی اہلیہ دل اور پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا تھیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close