لاہور ( پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے بانی کا رکنا ن ما ضی کی طرح پھر پنجاب میں ٹکٹوں سے محروم ،مبینہ طور پر کپتان کے قر یبی عزیز کی سفارش پرحلقہ پی پی 160اور 161کی ٹکٹیں میرٹ کے مطابق جار ی ہو نے پر بانی کارکنان مایو سی کا شکار ہو گئے جنہوں نے عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹکٹوں کے لئے با اختیار بور ڈ بنایا جائے، سفار ش کی بجائے میر ٹ پر ٹکٹیں دی جا ئیں ۔
تفصیلات کے مطا بق تحریک انصا ف کے بانی کا رکنا ن 2018ء کی طرح 2023ء کے پنجاب انتخابات کی ٹکٹوں سے پھر نظر انداز ہو گئے ہیں، عمران خان کی طر ف سے اپنے قر یبی عزیز کی سفار ش پرپی پی 160اور پی پی 161پر جن افراد کو ٹکٹ جاری ہوئے ہیں وہ کبھی پی ٹی آئی اور حلقے میں متحرک نظر نہیں آ ئے ، سفار شی افراد کو ٹکٹ جاری ہونے پر تحریک انصا ف کے حقیقی کارکنو ں ما یو سی کا شکار ہیں
جبکہ انہی حلقو ں کے تحریک انصاف سے وا بستہ سالہا سال کے نظر یاتی کارکن اور بانی ممبران کا مو قف ہے کہ دیگر جماعتو ں کی طرح چیئرمین عمران خان بھی پی ٹی آئی اعلی قیادت پر مبنی اعلی سطحی بورڈ بنا ئیں وہ بور ڈ ٹکٹ کے امیدواروں کے بارے مکمل معلوما ت حا صل کر یں کہ ٹکٹ کے خوا ہش مند کی پار ٹی کے لئے کتنی خد ما ت ہیں؟ ۔ما ضی میں کئی لو گ پی ٹی آئی کی سیٹ جیت کو لو ٹے بنے ما ضی کے تجربے کو مد نظر رکھتے ہوئے
محض سفار ش کی بنیاد پر کسی کو ٹکٹ نہ دیا جائے۔ اگر 2018ء کی طرح ایسا افراد پارٹی ٹکٹ لینے میں کامیاب ہو گئے جن کی پار ٹی کے لئے کو ئی خدمات نہیں ہے تو پھر پارٹی کے اندر انتشار جنم لے گا جو پی ڈی ایم جماعتیں چاہتی ہیں۔ بانی ممبران کا مو قف ہے کہ ہم نے پار ٹی کے لئے بر سو ں جومحنت کی ہے اسے ضائع نہ کیاجائے پنجاب ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں پار ٹی کے نظر یاتی کارکنو ں کواہمیت دی جائے جنہوں نے جماعت کواقتدار کے ایوانو ںکوپہنچانے کے لئے اپنا سب کچھ قر بان کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں