شیخ رشید کا پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے حیران کن بیان آگیا

راولپنڈی (پی این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات کی کامیابی کا کوئی امکان موجود نہیں ہے ۔

 

 

 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ جب تک عوام کو ساتھ لے کر نہیں چلیں گے، ملاقاتوں کا کوئی فائدہ نہیں، گاڑی چھوٹ گئی تو فیصلہ سڑکوں پر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ امن و امان کا کوئی خطرہ نہیں، صرف نیتوں میں فتور ہے، اس ملک میں لوگوں پر مسائل کا تودہ گرا ہوا ہے، آئی ایم ایف معاہدہ ابھی تک طے نہیں ہوا، پاکستان کا سارا کاروبار تباہ و برباد ہے، سب پارٹیاں ایک آدمی کو شکست دینے کیلئے اکٹھی ہوئی ہیں۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں جو اپنی عدلیہ سے لڑتا ہو، یہ سیاستدان عدلیہ سے لڑنے جا رہے ہیں، حکومت قبضہ گروپ ہے، سپریم کورٹ ان سے نجات دلائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں