سان فرانسسکو (پی این آئی) فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے سی ای او مارک زکربرگ کو 2022 میں ان کے ذاتی پرائیویٹ جیٹ سفر کے لیے تقریباً 2.3 ملین ڈالر ادا کیے۔
کمپنی کی سکیورٹیز اینڈ ایکسیچنج کمیشن میں 2023 کی فائلنگ میں میٹا نے کہا کہ مارک زکربرگ، جن کی سالانہ بنیادی تنخواہ ایک ڈالر ہے کو 27.1 ملین ڈالر معاوضے میں ادا کیے گئے، جس میں 14.8 ملین ڈالر وہ بھی شامل ہیں جو ان کی سیکیورٹی کی مد میں خرچ ہوئے۔اپنی فائلنگ میں میٹا نے کہا کہ اس نے ‘ہمارے بانی، سی ای او، چیئر اور کنٹرولنگ شیئر ہولڈر ہونے کی ہائی پروفائل نوعیت کے نتیجے میں مسٹر زکربرگ کے لیے مخصوص خطرات کی نشاندہی کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ مسٹر زکربرگ کا کردار انہیں ایک منفرد مقام پر رکھتا ہے: وہ میٹا کا مترادف ہے اور اس کے نتیجے میں، ہماری کمپنی کے بارے میں منفی جذبات براہ راست مسٹر زکربرگ کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ ‘نیویارک پوسٹ کے مطابق زکربرگ کا پرائیویٹ جیٹ طیاروں کا خرچہ 2021 میں ادا کیے گئے 1.6 ملین ڈالر اور 2020 میں تقریباً 1.8 ملین ڈالر کے مقابلے میں سات لاکھ ڈالر زیادہ تھا۔
آؤٹ لیٹ سے بات کرتے ہوئے میٹا کے ایک ترجمان نے وضاحت کی، ‘مارک کی حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے اسے کم سے کم رکاوٹ کے ساتھ اپنی زندگی گزارنے کے قابل بنانے کے لیے جامع اور جدید ترین وسائل کی ضرورت ہے۔ یہ کمپنی کے بہترین مفاد میں ہے’۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں