ریلوے کاتمام مسافر گاڑیوںکے کرائے میں 33 فیصد رعایت کا اعلان، کب تک نافذ رہے گی؟

راولپنڈی (پی این آئی) عید الفطر کے موقع پرپاکستان ریلویز نے تمام مسافرگاڑیوں کے کرایوں میں 33 فیصد رعایت کا اعلان کردیاہے۔۔۔اس خوشخبری کو سناتے ہوئےترجمان پاکستان ریلویز کا کہنا ہے کہ تمام مسافر گاڑیوں کےکرایوں میں رعایت 22 اپریل سے 25 اپریل کے درمیان دی جائے گی۔۔۔پاکستان ریلوے کےترجمان کے مطابق وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایت پر ہیڈ کوارٹرز لاہور کی جانب سے کرایوں میں رعایت کا فیصلہ کی گیا ہے۔۔۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کرایوں میں رعایت تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کیلئے 22 سے 25 اپریل تک دی جائے گی۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close