پی ٹی آئی سینئر قیادت میں کس کس کو ٹکٹ نہیں ملا؟ شہباز گل نے اپنے سمیت سب نام بتا دیئے

لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے سینئر رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے پنجاب میں الیکشن کے لیے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر فیصلہ قبول کر لیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ فواد چودھری صاحب، حماد اظہر صاحب کچھ اور سینئر ممبران اور میں نے صوبائی اسمبلی کے لئے کاغذات جمع کروائے۔انہوں نے لکھا کہ عمران خان نے ہم سب کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا۔

خان صاحب کا فیصلہ دل وجان سے قبول ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ٹکٹ کے لئے خان کے ساتھ ہوں اور نہ عہدے کے لیے، یہ نظریے کا ساتھ ہے۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close