فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی، حماد اظہر اور شہباز گل کی بڑی خواہش پوری نہ ہوسکی

لاہور(پی این آئی)تحریک انصاف کے بڑے بڑے بت پاش پاش ہوگئے، عمران خان نے پنجاب الیکشن کا ٹکٹ ہی نہیں دیا اور وزیراعلیٰ بننے کے ارمان آنسوؤں میں بہہ گئے۔

 

 

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی، حماد اظہر اور شہباز گل کسی کو پنجاب اسمبلی کا ٹکٹ نہیں ملا۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سابق وزرائے اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور عثمان بزدار کوٹکٹ دیدیا۔اس حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمیں ٹکٹ نہیں ملا، اچھا تو نہيں لگا ملنا تو چاہیے تھا لیکن اب کیا کرسکتے ہیں، عمران خان کا فیصلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بزدار دوبارہ وزیراعلیٰ بن بھی سکتے ہيں، اگر بنے تو حیرانی تو ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close