پنجاب میں الیکشن، مسلم لیگ(ق) نے بھی بڑا فیصلہ کرلیا

لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئےامیدواروں کو ٹکٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کی زیرصدارت پاکستان مسلم لیگ کااجلاس ہوا،

جس میں چیف آرگنائزرچوہدری سرور،جنرل سیکرٹری طارق بشیرچیمہ ودیگرشریک ہوئے۔اجلاس میں ملکی کی موجودہ سیاسی صورتحال اورپنجاب میں انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم بارے مشاورت کی گئی ،اورسیاسی جماعتوں کے مفاہمتی عمل کیلئے پارٹی کی4 رکنی مذاکراتی کمیٹی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےچوہدری شجاعت نے کہا ملک کسی صورت بھی اداروں میں تقسیم درتقسیم کا متحمل نہیں ہوسکتا،ملک کےوسیع ترمفاد میں تمام سیاسی قوتوں کواکٹھےبیٹھناچاہیے۔چیف آرگنائزرچوہدری سرورنے کہاپاکستان مسلم لیگ پورے ملک میں ایک ہی روز انتخابات چاہتی ہے،ایک روزانتخابات نہ ہونے کی صورت میں سیاسی بحران میں مزید اضافہ ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close