نواز شرف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی اہم ملاقات، اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی

جدہ (پی این آئی )پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے ، اس ملاقات میں مریم نوازشریف بھی شریک تھیں، یہ ملاقات مثبت رہی اور اس دوران پاکستان کے مسائل کے حل پر بھی بات چیت کی گئی ۔

شاہی محل میں ہونے والی یہ ملاقات بہت ہی اہمیت کی حامل تھی ، اس دوران پاکستان کے مسائل اور ان کے حل کیلئے تفصیلی گفتگو کی گئی، نوازشریف نے ملاقات میں سعودی ولی عہد کو ان کے ساتھ ہونے والی زیادتیاں اور خاندان پر بننے والے مقدمات کے بارے میں بھی آگاہ کیا ، محمد بن سلمان نے پاکساتن کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے انتہائی سنجیدگی ظاہر کی اور کہا کہ پاکستان کو ہر صورت ان مسائل کو حل کرنا چاہیے اور معاملات کو بہتر بنانا چاہیے ، یہ تمام معاملات بیٹھ کر ہی حل ہو سکتے ہیں۔نوازشریف نے بھی پاکستان کے مسائل کے حل کیلئے تفصیلی گفتگو کی اور ایک سال میں ان کی پارٹی کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close