بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشین گیمز کیلئے کرکٹ ٹیمیں بھیجنے سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

ممبئی ( پی این آئی) بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک مرتبہ پھر ایشین گیمز 2023ء کے لیے کرکٹ ٹیمیں بھیجنے سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مرد و خواتین کی کرکٹ ٹیمیں ایشین گیمز میں حصہ نہیں لیں گی، ٹیموں کی پیشگی مصروفیات کے باعث ایونٹ میں حصہ لینا ممکن نہیں۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشین گیمز 23 ستمبر سے ہینگ زو میں شیڈول ہیں، بھارت کرکٹ کے علاوہ تمام مقابلوں میں حصہ لے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین اولمپک ایسوسی ایشن نے بھارتی بورڈ سے تین چار بار رابطہ کیا تاہم انٹریز کے موقع پر انکار کر دیا گیا۔بھارتی بورڈ کا موقف ہے کہ انٹریز کی ڈیڈ لائن سے ایک روز پہلے بتایا گیا تب تک فیوچر ٹور پروگرام طے ہو چکے تھے اور کمٹ منٹ کے باعث ایشین گیمز کے لیے ٹیمیں بھیجنا ممکن نہیں رہا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں