جنہیں انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ نہیں ملا ان کی قسمت کیا ہو گی ؟ عمران خان نے پیغام جاری کر دیا

لاہور(پی این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بڑی مشکل سے امیدواروں کو ٹکٹیں دی ہیں لہٰذا رہ جانے والے امیدواروں کی اپیلیں جلد سنیں گے۔نجی ٹی جیو نیوز کے مطابق زمان پارک میں کارکنان سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ جنہیں ٹکٹ نہیں ملا وہ اپیل کرسکتے ہیں، افسوس ہے کہ سب امیدواروں کے انٹرویو نہیں کر سکا۔انہیں نے انٹرویو نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ایک تو عدالتوں کے چکر لگانے پڑ رہے تھے، دوسرا پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ رہی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close