راولپنڈی، اسلام آباد کی بڑی مساجد و امام بارگاہوں میں عید کی نماز کتنے بجے ہو گی؟ تفصیل جانیئے

اسلام آباد (پی این آئی) جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کی بڑی مساجد اور امام بارگاہوں میں عیدالفطر کی ادائیگی کے اوقات جاری کر دیئے گئے ہیں ۔۔۔ جن کی تفصیل اس طرح سے ہے۔۔۔۔اسلام آباد کی بڑی مساجد و امام بارگاہوں میں نماز عید کے اوقات یہ ہیں ۔۔۔ فیصل مسجد اسلام آباد میں عید کی نماز صبح 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔ لال مسجد اسلام آباد میں بھی عید کی نماز 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔

قبا مسجد آئی ایٹ مرکز اسلام آباد میں عید کی نماز 6:30، اسی طرح مرکزی مسجد مارگلہ ٹاؤن اسلام آباد میں بھی عید کی نماز صبح 6:30 بجے ادا کی جائے گی۔مسجد الفرقان سیکٹر ای سیون اسلام آباد میں نماز عید صبح 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔ جامع مسجد و امام بارگاہ اثنا عشری جی 6 میں عید کی نماز صبح 7:30 بجے ہوگی۔مسجد الحسین ایف الیون اسلام آباد میں عید کی نماز 8 بجے پڑھائی جائے گی۔مسجد امیر المومنین جی ایٹ فور اسلام آباد میں نماز عید صبح 7 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد ابو طالب پنڈوری سیداں اسلام آباد میں نماز عید صبح 7 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد جعفریہ بری امام اسلام آباد میں نماز عید صبح 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔

مسجد و امام بارگاہ الصادق کراچی کمپنی سیکٹر جی نائن ٹو میں نماز عید صبح 7:30 پر ادا کی جائے گی۔مسجد علی ابن ابی طالب بہارہ کہو اسلام آباد میں نماز عید صبح 7 بجے ادا کی جائے گی۔ راولپنڈی کی مختلف مساجد اور امام بارگاہوں میں نماز عید الفطر کی ادائیگی کے حوالے سے اوقات جاری کر دیے گئے ہیں۔ جس کے مطابق مرکزی عید گاہ شریف اصغر مال روڈ راولپنڈی میں نماز عید صبح 8 بجے ادا کی جائے گی۔اسپورٹس کمپلیکس لیاقت باغ راولپنڈی میں نماز عید صبح 7:45 پر ادا کی جائے گی۔ جامع مسجد امینہ پرانا قلعہ راولپنڈی میں عید کی نماز 7 بجے ہوگی۔ جامع مسجد فیض القرآن راولپنڈی میں عید کی نماز 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔ جامع مسجد نور پیر ودھائی راولپنڈی میں عید کی نماز 7:00 بجے ہوگی۔ جامع مسجد مدنی پیر ودھائی راولپنڈی میں 7:15 بجے نماز عید ادا کی جائِے گی۔ جامع مسجد حنیفہ صفدرآباد پیر ودھائی راولپنڈی میں عید کی نماز 7:00 بجے ادا ہوگی۔ جامع مسجد غوثیہ ڈھوک نجو خیابان میں عید کی نماز 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔ جامع مسجد حنفیہ ڈھوک منگٹال میں 7:30 بجے عید کی نماز ہوگی۔ مدرسہ زینبیہ چکری روڈ راولپنڈی میں نماز عید صبح 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔ قصر زہرا بنی اسٹاپ چکری روڈ، راولپنڈی میں نماز عید 7:30 بجے ہوگی۔مسجد و امام بارگاہ دربار پیر الف شاہ راولپنڈی میں نماز عید 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔مسجد و امام بارگاہ قصر زینب گروٹی راولپنڈی میں عید کی نماز 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد و امام بارگاہ قصر عباس ڈھیری حسن آباد راولپنڈی میں نماز عید صبح 7 بجے ہو گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں