موجیں ہی موجیں، پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی

کراچی(پی این آئی) انٹرنیشنل مارکیٹ میں بڑی کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونا کی قیمت میں کمی واقع ہوگئی ہے، ملک میں سونا 550 روپے فی تولہ سستا ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 550 روپے کمی کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 216850 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 471روپے کم ہونے کے بعد 185914روپے کی سطح پر آگئی ہے۔انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت 31 ڈالر کی کمی سے 1974 ڈالرفی اونس ہوگئی ہے۔اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2530روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2170روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close