اسلام آباد (پی این آئی)آزاد کشمیر کی وزارت عظمی کے انتخاب کے لئے عمران خان کا خصوصی پیغام لیکر تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری مظفر آباد پہنچ گئے جہاں انہوں نے تحریک انصاف کی طرف سے وزارت عظمی کے مختلف امیدواروں کے ساتھ ملاقات کے دوران چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا پیغام پہنچایا تاہم آزاد کشمیر کے مختلف وزرا کی کوششوں کے باوجود بیرسٹر سلطان محمود اور فارورڈ بلاک کے کسی بھی رکن اسمبلی کے
ساتھ فواد چوہدری کی ملاقات نہ ہو سکی۔جنگ اخبار کی خبر کے مطابق آزاد کشمیر کے سینئر ترین وزیر خواجہ فاروق احمد، سپیکر چودھری انوارالحق، دیوان علی چغتائی، اظہر صادق سمیت پی ٹی آئی کے مختلف اراکین اسمبلی کو عمران خان کا پیغام دیا کہ ان مشکل حالات میں آپکا اتحاد اور ثابت قدمی ہماری سب سے بڑی طاقت بن سکتا ہے اس لئے باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر پارٹی کے وسیع تر مفاد کی خاطر جماعت کے نامزد کردہ امیدوار کو کامیاب بنائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں