آٹے کی قیمت 4 گھنٹے میں 105 روپے پر لانے کا دعویٰ

کراچی (پی این آئی) سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ مجھے صرف 4 گھنٹے دیں تو میں آٹے کی قیمت 110 سے 105 تک لے آؤں گا۔۔۔کراچی کے علاقے بفرزون میں شہریوں کے ساتھ سحری کے موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو خط لکھ کر پوچھیں گے کہ سڑکوں کی تعمیر کے لئے پیسے کس کو دیئے ہیں اور یہ کہ سڑکیں کیوں نہیں بنیں؟

گورنر سندھ نے بفرزون بلاک 15 میں روڈ پر لوگوں کے ساتھ سحری کی۔۔۔۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب مجھے اس شہر اور صوبے کے کام ہوتے نظر آرہے ہیں، کراچی کو آئی ٹی سی سٹی، بنائیں گے، لوگوں کو کاروبار سکھائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close