رانا ثناء اللہ نے عمران خان کو عید کی چھٹیوں میں گرفتار نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی

اسلام آباد (پی این آئی ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کو عید کی چھٹیوں میں گرفتار نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے ۔۔۔ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان اطمینان سے عید گزاریں، وفاقی حکومت انکے خلاف کسی آپریشن کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔۔۔

جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ عدالت نے غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے سے روکا ہے، قانونی طریقے سے نہیں۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ عمران خان نے اپنے خلاف مقدمات اور عید تعطیلات کے دوران زمان پارک پر ممکنہ آپریشن کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close