آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کا انتخاب مشکل، پی ٹی آئی کا بیرسٹر سلطان محمود پر ارکان اسمبلی کے اغواء کا الزام

مظفر آباد (پی این آئی) آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کا انتخاب دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔۔۔ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے بغاوت کے بعد قانون ساز اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب مشکل ہو گیا ہے ۔۔۔ آزاد کشمیر کے قائم مقام وزیراعظم خواجہ فاروق احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہمیں 27 سے زیادہ ممبران کی حمایت ہے لیکن ہمارے دو ممبران اسمبلی کو اغوا کر لیا گیا ہے۔۔۔۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اس سے متعلق ایس ایس پی سے معلومات لی ہیں، ایس ایس پی نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود انہیں صدر ہاؤس لے گئے ہیں، پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں