عمران خان کی سیکیورٹی میں تبدیلی کا فیصلہ، ملک چھوڑنے کا مشورہ بھی دیدیا گیا

لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین عمران خان کی سکیورٹی میں تبدیلیاں کرنےکافیصلہ کرلیاہے۔شدید خدشات کے باعث عمران خان کے سیکیورٹی گارڈز تبدیل کیے جار ہے ہیں اور اس حوالے سے مزید ضروری اقدامات بھی کیے جائیں گے۔

زمان پارک میں آج سکیورٹی کے فرائض کیلئے انٹرویوز کیے گئے، انٹرویوز سابق وزیر اعظم عمران خان کے سکیورٹی ہیڈ نے کیے۔دوسری جانب جلیل احمد شرقپوری نے کہا ہے کہ کوئی ادارہ عمران خان کی حفاظت نہیں کرسکتا، عمران خان کو چاہیے کہ فوری طور پر ملک چھوڑ دیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے تو انتخابات دو سال تک ہوتے ہوئے نظر نہیں آ رہے ہیں، ملک کو بحرانوں میں مبتلا کر دیا گیا ہے، لوگوں کی روٹی پوری نہیں ہو رہی ہے، قومی خزانہ برباد کرنے والے اداروں کو متنازع بنا رہے ہیں۔سابق ممبر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا ہے کہ عمران خان پر جھوٹے مقدمات درج کیے گئے ہیں، چیف جسٹس کا تمسخر اڑایا جا رہا ہے اس پر توہین عدالت نہیں لگ رہی، پاک فوج اور عدلیہ کے اندر کسی کی مخالفت نہ کی جائے، عراق اور لیبیا کی طرح پاکستان کو بھی تباہ کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close