عدالت کا مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی ویگو کے ڈرائیور سے متعلق بڑا حکم جاری

اسلام آباد (پی این آئی) مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی ویگو کے ڈرائیور کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ ملزم راؤ گل خان کو ڈیوٹی مجسٹریٹ ملک امان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

وکیل ملزم فہیم حیدر اور تھانہ سیکرٹریٹ کا تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے، تفتیشی افسر نے عدالت سے ڈرائیور کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم وفاقی وزیر کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی گاڑی میں پانچ افراد سوار تھے، ملزم راؤ گل خان کے دو ساتھی شدید زخمی ہیں اور پولی کلینک میں زیر علاج ہیں، ڈرائیور کے دیگر دو ساتھی جائے وقوعہ سے کل رات فرار ہو گئے۔تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کا ڈرگ ٹیسٹ اور فرار ہونے والے دیگر دو ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے تفتیش باقی ہے، معاملہ حساس نوعیت کا ہے اور تحقیقات کیلئے مناسب تفتیش کیلئے وقت درکار ہے، عدالت نے ڈرائیور ملزم راؤ گل خان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں