سرکاری افسران جنہیں 4 ماہ کی اضافی تنخواہیں دیدی گئیں

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے سی ڈی اے افسران کو اضافی تنخواہوں کی مد میں خلاف ضابطہ بھاری رقم ادا کر دی۔

حکومت نے سی ڈی اے (کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی) کےمن پسند افسران پر نوازشات کرنا شروع کر دیں، پلاٹ آکشن کمیٹی کے افسران کو خلاف ضابطہ اضافی تنخواہیں ادا کیں۔دستاویزات کے مطابق سی ڈی اے کے 11 افسران کو4 اضافی تنخواہیں دینے کی منظوری دی گئی۔ خلاف ضابطہ اضافی تنخواہوں کی مد میں ایک کروڑ 38 لاکھ روپے ادا کئے گئے جبکہ قواعد کے مطابق آکشن کمیٹی کے ارکان کو ایک اضافی بنیادی تنخواہ ادا کی جا سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close