کسی کا باپ بھی عمران خان پر آرٹیکل چھ نہیں لگا سکتا ، شیخ رشید نے دبنگ دعویٰ کر دیا

لاہور(آئی این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ انتخابات میں عوام نے ساتھ دیا تو یہ منشیات فروش کہیں نظر نہیں آئیں گے، سپریم کورٹ نے عمران خان پر آرٹیکل چھ لگانے کا ذکر نہیں کیا۔لاہور ہائیکورٹ میں اینٹی کرپشن میں شیخ رشید کی طلبی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پٹیشن پر اعتراض کا جائزہ لینے کے لئے درخواست رجسٹرار آفس کو واپس بھجوادی۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

کسی کا باپ بھی عمران خان پر آرٹیکل چھ نہیں لگا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پرسوں انتخابات میں عوام نے ساتھ دیا تو یہ منشیات فروش کہیں نظر نہیں آئیں گے۔ منشیات فروش رانا ثناء اللہ کو پتہ ہونا چاہئیے سپریم کورٹ نے آرٹیکل چھ کا ذکر نہیں کیا۔ یہ سب بے وقوف بنا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور والوں نے درست فیصلہ کیا تو یہ کہیں دکھائی نہیں دیں گے۔ پیٹرول کی قیمتوں میں جس طرح اضافہ کیا، اس نسبت سے کمی نہیں کی گئی۔ عوام کو پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ نہیں پہنچایا گیا۔ شہباز شریف نے جس دن سچ بولا، اس کی سیاست کا خاتمہ ہوجائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں