خریداروں کی موجیں لگ گئیں، سونے کی قیمتوں میں یکدم ہزاروں روپے کی کمی ہو گئی

کراچی (پی این آئی) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم ہزاروں روپے کی بڑی کمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق سونے کی عالمی قیمت و مقامی قیمتوں میں کمی، فی تولہ سونے کی قیمت 216000 روپے کی سطح پر آگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 31 ڈالر کی کمی سے 2003 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2600 روپے اور 2229 روپے کی کمی واقع ہوئی۔قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ۷ ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 216000 روپے اور اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی گھٹ کر 185185 روپے کی سطح پر آگئی۔فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2570روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2203.36روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔دوسری جانب وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے کہاہے کہ انڈسٹریل اینڈکمرشل بینک آف چائنا کی جانب سے پاکستان کیلئے 1.3 ارب ڈالرکی مالی سہولت کی آخری قسط آج سٹیٹ بینک کوموصول ہوگی۔

جمعہ کواپنے ٹویٹ میں وزیرخزانہ نے کہاکہ انڈسٹریل اینڈکمرشل بینک آف چائنا کی طرف سے پاکستان کیلئے اعلان کردہ 1.3 ارب ڈالرکی مالی سہولت کے تحت 300 ملین ڈالرکی تیسری اور آخری قسط آج سٹیٹ بینک کوموصول ہوگی۔وزیرخزانہ نے کہاکہ الحمدللہ اس قسط سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ہوگا۔ واضح رہے کہ یواے ای کی جانب سے بھی پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالرمالی سہولت کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔اس سے قبل سعودی عرب نے پاکستان کیلئے دو ارب ڈالر کی مالی سہولت کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close