پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو گرفتار کر لیاگیا

کراچی(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی کو سندھ پولیس نے گرفتار کر لیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ علی زیدی کو کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے۔

علی زیدی کو پی ٹی آئی سندھ کے دفتر سے گرفتار کیا گیا۔ترجمان علی زیدی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سندھ کے صدر کو پولیس اہلکار اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔یاد رہے کہ علی زیدی سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر بھی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close