اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی حکومت عید الفطر کی چھٹیوں کی تعداد پانچ کے بجائے چھ کرنے پر غور کررہی ہے۔ ممکنہ طور پر اگر اس کی منظوری دے دی جاتی ہے تو عید کی چھٹیوں کا آغاز جمعہ کی بجائے جمعرات 20 اپریل سے ہوگا جو 25 اپریل تک رہیں گی۔ روزنامہ جنگ میں صالح ظافر کی خبر کے مطابق وزارت داخلہ پہلے سے ہی پانچ روز کی چھٹیوں کا اعلان کرچکا ہے۔
رویت ہلال ریسرچ کونسل نے اس سے قبل کہا تھا کہ ملک بھر میں عید الفطر کا آغاز ممکنہ طور پر ہفتے کے روز سے ہوگا اور 21 اپریل کو رمضان المبارک کا آخری جمعہ (جمعتہ الوداع) ہوگا۔ تاہم اگر جمعرات کی شام چاند نظر آیا تو عید الفطرجمعہ 21 اپریل کو منائی جائے گی۔ ممکنہ طور پر 30 روزے مکمل ہونے کے بعد 22 اپریل کو ہی عید ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں